• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میانمار کی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کو قتل کرکے لاشیں جلا دیں

Dec 26, 2021

ینگون (نمائندہ خصوصی) میانمار کی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو جلا دیا۔ میانمار کی فوج کے اس ظلم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی ریاست کیاہ میں ایک ٹرک میں 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹرک کے آس پاس بچوں اور خواتین کے کپڑے بکھرے ہوئے ہیں۔ میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ۔ دہشت گردوں کی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں رکے۔