• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں مسیحی لوگوں سے زبردستی مذہب تبدیل کروایا جارہا ہے: امریکی میڈیا

Dec 26, 2021

واشنگن(نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مسیحی برادری کو ڈرا دھمکا کر اور زبردستی مذہب تبدیلی پر مجبور کیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندو مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچارہے ہیں،مختلف علاقوں میں چرچز پر حملے کیے گئے ہیں۔ ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں، عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ عیسائیوں نے خود کو حملوں سے بچانے کےلیے ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہندو انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں۔