• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تمام طبقات کی نمائندگی `تک طالبان حکومت تسلیم نہیں کرینگے ، ایران، کیا ایران میں سب کو نمائندگی حاصل ہے ، طالبان کا جواب

Jan 4, 2022

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک افغانستان کے تمام طبقات کو نمائندگی نہیں دی جاتی تب تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس پر طالبان کی جانب سے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیا ایران میں تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہے ؟۔

العربیہ کے مطابق کابل میں موجود ایرانی سفیر بہادر امینیان نے ایک انٹرویو میں طالبان حکومت کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کی بات کی ، انہوں نے کہا کہ اگر طالبان اپنے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات لاتے ہیں تو تہران دیگر ممالک کو افغان حکومت کو تسلیم کرنے پر امادہ کر سکتا ہے ۔ البتہ کوئی گروہ اقتدار میں آکر نسلی گروہ قائم کرتا ہے اور دیگر طبقات کو حکومتی نمائندگی میں شامل نہیں کرتا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے ۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران اور دیگر چیلنجز کے درمیان افغانستان میں داعش کے پھیلنے کا خدشہ ہے ، اگر معاشی مسائل برقرار رہے تو مزید لوگوں کو نقل مکانی کرنا ہوگی ۔

ایران کے سفیر کے اس بیان پر طالبان کا طنزیہ رد عمل بھی سامنے آیا ، طالبان کی جانب سے سب سے پہلے ایرانی سفیر کے بیان کو افغان معامالت یں مداخلت کی کوشش قرار دیا گیا ، ساتھ ہی پوچھا گیا کہ کیا ایران میں حکومت اور کابینہ تمام فرقوں پر مشتمل ہے کیا ایران میں تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہے ۔