سیول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا میں کوویڈ19 کی نئی قسم اومیکرون سے پہلی دفعہ دو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دونوں اموات دارالحکومت سیول سے 329 کلومیٹر جنوب میں واقع گوانگجو نامی شہر میں سامنے آئیں۔ مرنے والے دونوں افراد کی عمریں 90 کی دہائی میں تھیں اور دونوں میں اومیکرون وائرس مثبت ثابت ہوا تھا۔ مبینہ طور پر یہ جنوبی کوریا میں اومیکرون کورونا وائرس سے منسلک پہلی اموات ہیں۔ صحت کے حکام اموات کی اصل وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔