• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قازقستان میں پرتشدد مظاہرے، روس بھی میدان میں آگیا، اپنی فوج بھیج دی

Jan 8, 2022

نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ملک میں کئی دن سے شہری تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ دو روز قبل شہریوں کی طرف سے ملک کے صدر کی رہائش گاہ اور دارالحکومت کے میئر کا آفس نذر آتش کر دیا گیا۔

مظاہرین اب تک سینکڑوں گاڑیاں اور دیگر املاک کو بھی آگ لگا کر ملیا میٹ کر چکے ہیں۔ملک میں صورتحال اس قدر بے قابو ہو چکی ہے کہ گزشتہ روز روس کی طرف سے قیام امن کے لیے اپنی فوج قازقستان بھیج دی گئی ہے۔ قازقستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پرتشدد مظاہروں میں اب تک 8پولیس آفیسرز قتل ہو چکے ہیں اور کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔
حکومت کی طرف سے مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی حالانکہ کئی جگہوں پر پولیس کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کیے جانے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔صدر قاسم جومرت توکائف نے ملک میں 2ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔ صدر قاسم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے لوگوں کے خلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ صدر قاسم نے ہی روسی حکومت سے اپنی فوج قازقستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔