• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’انٹرنیٹ پر اپنا ڈیٹا فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں‘ امریکہ نے اپنے شہریوں کو وارننگ دے دی مگر کیوں؟

Jan 12, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہریوں کے لیے ایک وارننگ جاری کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود ان کی ذاتی معلومات آن لائن فروخت کی جاسکتی ہیں اور اس صورتحال سے بچنے کے لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنا ڈیٹا فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ دی سن کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا کی خریدوفروخت کرنے والے کئی بروکرز ہیں۔ یہ کمپنیاں انٹرنیٹ صارفین کے نام، ایڈریس، تاریخ پیدائش، سوشل سکیورٹی نمبر، خریدوفروخت کی عادات ، سکول کی معلومات وغیرہ جیسا ڈیٹا حاصل کرتی اور اسے دیگر کمپنیوں کو فروخت کرتی ہیں۔تاہم صارفین اگر کچھ احتیاط کریں تو اپنی نجی معلومات ان بروکر کمپنیوں کے ہاتھ لگنے سے بچا سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ”انٹرنیٹ صارفین کو چاہیے کہ اپنے گوگل سرچ انجن کو ’اپ ٹو ڈیٹ‘ رکھیںتاکہ ان کی پرانی معلومات ہسٹری میں باقی نہ رہیں اور ان بروکرز کے ہتھے نہ چڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ صارفین کو اپنے پرانے انٹرنیٹ اکاﺅنٹس سے چھٹکارا پانا چاہیے تاکہ ان اکاﺅنٹس پر موجود آپ کی نجی معلومات بلا وجہ انٹرنیٹ پر موجود نہ رہیں۔جب بھی آپ کسی ایپلی کیشن کو اپنے فون میں انسٹال کریں یا کسی ویب سائٹ کو وزٹ کریں تو پہلے معلوم کر لیں کہ وہ آپ کی کن معلومات تک رسائی مانگ رہی ہیں۔ اس صورتحال میں لاپروائی برتنے کی بجائے ہوش مندی سے کام لیں اور ان ایپلی کیشنز کو اپنی نجی معلومات تک رسائی ہرگز نہ دیں۔“