• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاوارث کار نے بھارتی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں لیکن اس پر ایسا کیا تھا؟

Jan 12, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت میں ایک لاوارث کار نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں جس پر مودی مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق تھیروویناتھاپورم میں ملنے والی اس گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھارتی ریاست اترپردیش کا تھا جہاں وزاعظم مودی کے دست راست سمجھے جانے والے یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت ہے۔ اس گاڑی پر کئی مودی، یوگی حکومت مخالف نعرے درج تھے۔

گاڑی پر جو فقرے لکھے تھے ان میں ”مودی جی نے 750سے زائد کسان قتل کر ڈالے، پلوامہ اور گودرا حملہ مودی نے کرایا، مودی کوئی شریف آدمی نہیں ہے، آر ایس ایس دہشت گرد گروپ ہے، یوگی ادتیہ ناتھ نے لکھم پور میں چار لوگوں کو قتل کیا“ جیسے فقرے شامل ہیں۔

پولیس کو یہ گاڑی لاوارث ملی اور تاحال اس کے ڈرائیور کا کچھ اتا پتا نہیں ہے۔ پولیس نے اس گاڑی کو کھولنے سے پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا جنہوں نے آ کر پہلے گاڑی کو کلیئر کیا اور پھر اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔