• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت سندھ کی مالی معاونت کی وجہ سے ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے

Oct 8, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ دوسرے اداروں کے ساتھ کے ڈی اے کے منسلک ہونے سے بہت زیادہ مالی مسائل، ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی، کے ڈی اے کے تمام مالی وسائل کی منتقلی اور اثاثوں کی فروخت، بینکوں میں جمع شدہ رقوم اور ملازمین کے پنشن و فنڈ کی امانتی رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں، پنشنرز کی پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ اب حکومت سندھ کی مالی معاونت کی وجہ سے ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں سندھ گورنمنٹ کے ماتحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کو سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود پانچویں منزل پر قائم ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنمنٹ سے ملنے والے فنڈ کی فراہمی کے بعد فوری طور پر کرایہ کی مد میں رقم کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر بدر جمیل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام عرصہ دراز سے سوک سینٹر بلڈنگ میں دفاتر و دکانوں سمیت بینکوں سے کرایہ کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی اور ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوسکے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔