• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے انتظامیہ کا دو طیاروں کی بحالی میں پی آئی اے انجینئرنگ کی کاوشوں کا اعتراف

Oct 8, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے دو طیاروں (B777 & A320) کی بحالی میں پی آئی اے انجینئرنگ کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے بحالی پراجیکٹ میں شامل کارکنان کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں مذکورہ طیارے ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ نا کارہ رہنے کے بعد قابل استعمال بنائے گئے تھے۔ پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے ان انجینئرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دیں جنہوں نے اس بحالی کو ممکن بنایا۔ دونوں ہوائی جہاز گذشتہ تین ماہ سے فضائی بیڑے میں پرواز کر رہے ہیں۔ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران سی ای او کے مشیر ائر وائس مارشل نور عباس، سی ٹی او عامر علی، چیف سپلائی چین منیجمنٹ امان اللہ قریشی اور چیف انجینئر رشید احمد بھی موجود تھے۔