• Fri. Apr 19th, 2024

امریکی صدر نے ترکی کو دھمکیاں دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنا بیان تبدیل کردیا ،کیا کہا ؟جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

Oct 9, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنا بیان تبدیل کرلیا ،گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ترکی کو معیشت تباہ کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔ امریکی صدر نے کہا تھاکہ شام میں ترکی نے حد سے بڑھ کر کچھ کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔

اِن دھمکیوں کے چند گھنٹوں کے بعد ہی امریکی صدرنے ترک صدر کو امریکا کے دورے کی دعوت دے دی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکا کا بڑا تجارتی ساتھی ہے، ترکی ہمارے ایف 35 فائٹر جیٹ کے لیے سٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے اور ترکی سے معاملات طے کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے۔