• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دو سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کو سخت ترین سزا کا اعلان

Oct 9, 2019

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک درندے کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روی نامی یہ ملزم بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر جلنا کا رہائشی تھا جس نے مارچ 2012 ءمیں علاقے ہی کی ایک دو سالہ بچی کو اغواءکیا اور اسے مسلسل پانچ گھنٹے تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حتیٰ کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔

رورٹ کے مطابق زیریں عدالتوں سے اسے سزائے موت سنائی گئی جس کے بعد اس نے سپریم کورٹ میں اپیل کررکھی تھی۔ اب سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بھی دو ایک کی اکثریت سے اس کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم نے ایسا جرم کیا ہے جس پر وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ یہ جرم اس کی انتہائی گندی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے معصوم بچی پر جو ظلم کیا اس کی سزا موت سے کم نہیں ہو سکتی۔“