• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد طیب نے اراضی ریکارڈ سنٹر یزمان کا اچانک دورہ کیا

Jan 27, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد طیب نے اراضی ریکارڈ سنٹر یزمان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ ان سے ریونیو سے متعلق مسائل بارے آگہی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ میوٹیشن کے پینڈنگ کیسز اور ریونیو کے دیگر امور میرٹ پر جلد حل کئے جائیں تاکہ لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف کاؤنٹرز چیک کئے اور متعلقہ عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔