• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سمہ سٹہ کے نواحی علاقے گانور شاہ روڈ پر بلئیرڈ کھیلنے کے دوران شروع ہونے والے جھگڑے نے،کئی اورجانیں لے لیں

Jan 27, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)سمہ سٹہ کے نواحی علاقے گانور شاہ روڈ پر بلئیرڈ کھیلنے کے دوران شروع ہونے والے جھگڑے نے،کئی اورجانیں لے لیں،پیشی پرجانیوالے افراد پرگھات لگا کرحملہ کرکے دو افراد کوقتل دو کوزخمی کردیا، ملزمان فرار تھانہ سمہ سٹہ پولیس مصروف کاروائی جانبحق ہونے والے غلام فرید اور محمد عرفان کی نعشیں رورل ہیلتھ سنٹر سمہ سٹہ پوسٹمارٹم کے لیے منتقل تفصیل کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ کی حدود اور سمہ سٹہ کے نواحی موضع مڑل کے رہائشی مری بلوچ کے افرادشاہ زیب،صادق،اور جمشید نے مبینہ طور پراپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبرMNT/7571 پر سوار بھاولپور پیشی پر جانے والے موضع رنگ پور کے رہائشی گوندل برادری کے کئی افراد پر کلاشنکوف،پسٹل اور رپیٹر سے فائرنگ کرکے ان میں سے دوکو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے، موقع پر تینوں اسلحہ کی گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع نے مرنے والوں کے نام غلام فرید،اور عرفان ولد وزیر مری،جبکہ زخمی ہونے والوں کے اللہ نواز عرف لال خان ولد شیر احمد اور عبدلمجید گوندل ولد اللہ ڈیویا بتائے گئے ہیں،دونوں برادریوں میں یہ عدوات چند سال قبل ان کے نوجوانوں کی بلیئرڈ گیم پر ہونے والے جھگڑے سے شروع ہوئی تھی ،جس سے مری بلوچ کے فیض بخش بلوچ قتل جبکہ گوندل برادری کے ندیم ولد مجید اور شاہ زیب شدید زخمی ہوگئے تھے،تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم آرایچ سی سمہ سٹہ منتقل کردی اور زخمیوں کو طبی بی وی ایچ ہسپتال میں منتقل کریااس سے قبل بھی بلوچ برادری کے افراد نے متعدد مرتبہ اپنے مخالفین پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن ہر بار گوندل برادری کے افراد کی ہوشیاری کی وجہ سے ناکام رہے تھے، لیکن آج وہ گانور شاہ روڈ پر گھات لگا کر حملہ کرنے میں کامیاب رہئے ہیں۔ اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری فیاض الحق اور ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ سب انسپکٹر طیب امیر نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور کاروائی کا آغاز کردیا،مقامی ذرائع کے مطابق دونوں برادریوں میں قریبی رشتہ داری ہے دونوں نے ایک دوسرے کو بیٹیوں کے رشتے دئیے ہوئے ہیں،قبل ازیں کئی مقامی سیاسی شخصیات دونوں برادریوں میں صلح کی کوششیں کر چکے ہیں،مگر انہیں اس کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔