• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایم کیو ایم ماضی کے جھروکوں میں جھانک رہی ہے اور سرد پڑے شعلوں کو دانسہ ہوا دے رہی ہے۔

Jan 27, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ماضی کے جھروکوں میں جھانک رہی ہے اور سرد پڑے شعلوں کو دانسہ ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ آئینی دائرہ کار میں رہ کر پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے تاہم نام نہاد احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لیکر کراچی کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں کہاکہ ایم کیو ایم کا نام نہاد پر امن احتجاج پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، پہلے شرارت کس نے شروع کی پوليس وردیوں میں ملبوس اہکاروں پر پہلے کس نے ہاتھ ڈالا، پوليس پر ڈنڈے کس نے برسائے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عہد شکنی کس نے کی الیکٹرانک میڈیا نے سب کچھ کیمرے کی آنکھ سے ذی شعور عوام کو دکھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی و اہم بیساکھی ہے اس لیے وہ مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف احتجاج کی بجائے نان ایشو کو ایشو بنا کر عوام کی توجہ کسی دوسری جانب مبذول کروانا چاہتی ہے تاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حکومتی لوٹ مار اور کرپشن میں اضافہ کے کرنٹ ایشو کو دبایا جا سکے۔