• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا 17واں کانووکیشن آج بروز جمعة المبارک 28جنوری2022 کو سپورٹس کمپلیکس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔

Jan 27, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا 17واں کانووکیشن آج بروز جمعة المبارک 28جنوری2022 کو سپورٹس کمپلیکس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔ کانووکیشن برائے سیشن 2015تا 2019کے 2347 گریجویٹس میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب وچانسلر جناب چوہدری محمد سرور ہوں گے۔کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کریں گے۔کانووکیشن میں 60پی ایچ ڈی، 265ایم فل، 108گولڈ میڈل،704سلور میڈل اور 2022بی ایس، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ انجینئر پروفسیر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے صحافی صاحبان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔