• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاول پور کی جانب سے فرنچزنگ کلینکل سروسز batch-1کے سلسلہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا

Jan 27, 2022

بہاولپور (نمائندہ نیوز ٹائم)
محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاول پور کی جانب سے فرنچزنگ کلینکل سروسز batch-1کے سلسلہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پرائیویٹ ہیلتھ ورکز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی سیمینار کے مہمان خصوصی رانا محمد عمران ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور تھے۔
سیمینار کا مقصد محکمہ میں رجسٹرڈ پرائیویٹ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹ کے بارے میں آگاہی کرنا تھا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد عمران ضلعی آفیسر بہاول پور کا کہنا تھا کہ محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کا پرائیویٹ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کورجسٹرڈ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ تاکہ زیادہ سے زیادہ فیملی پلاننگ کی سہولیات لوگوں تک پہنچائی جا سکیں اور جہاں پر محکمہ کے فلاحی مراکز موجود نہ ہیں اور وہاں پر پرائیویٹ ہیلتھ ورکز اور ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر فیملی پلاننگ کو بڑھایا جاسکے اور لوگ با آسانی فیملی پلاننگ کی سہولیات مفت حاصل کرسکیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن میاں محمد ادریس نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور ہم نے اب اس کو کنٹرول نہ کیا تو آنے والے وقتوں میں ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسکے کے آپ لوگ دیکھ رہیں کہ آج کل مہنگائی،بے روزگاری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ صرف اور صرف آبادی کا متوازن نہ ہونا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ سعید چیف میڈیکل آفیسر فیملی ہیلتھ کلینک بہاولپور نےسیمینار میں ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز سے فیملی پلاننگ کے بارے میں دی گئی ٹرنننگ کےبارے میں سوالات کیے۔