بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملتان محسن رفیق چوہدری نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا سالانہ دورہ کیا۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل اسامہ سلامت، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الغفور کھاکھی، جیل افسران و سٹاف موجود تھا۔جیل آمد پر وارڈر گارد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملتان محسن رفیق چوہدری کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اندرون و بیرون جیل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے جیل ہسپتال، سنٹرل ٹاور، مین وال، کنٹرول روم، ملاقات شیڈاور انتظار گاہ کابھی دورہ کیا۔انہوں نے بیمار اسیران کو بروقت ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت دفتری اوقات کار کی پابندی کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے جیل ہسپتال میں داخل اسیران سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔