بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) سید حامد بخاری ایس ڈی او بلڈنگ بہاولپور نے ایم اینڈ آر کے ملازمین کا آفس قائم کر دیا۔ اس موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور ایم اینڈ آر کے ملازمین سے سید حامد بخاری ایس ڈی او بلڈنگ بہاولپور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمہ کا جھومر ہیں آپ کے دم سے محکمہ کی عزت ہے انہوں نے کہا کہ آپ دل لگا کر کام کریں اور لوگوں کے ساتھ محبت سے اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ غنڈہ گرد ٹھکیداران کو نکال باہر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اچھی کارکردگی کے حامل ٹھکیداران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔