• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کیلئے پشاور زلمی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، جیمز فوسٹر ہیڈکوچ ، ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ مقرر

Jan 27, 2022

کراچی۔27جنوری (غلام مصطفے عزیز)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز فوسٹر ہیڈکوچ اور ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ پشاورزلمی میڈیا ڈیپارنمنٹ سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جیمز فوسٹر اس سے قبل زلمی کے ساتھ دو سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔ پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے جبکہ محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور بائولنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے اعزازی صدر ہیں ۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پشاور زلمی مینجمنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔