• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب ،سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

Jan 27, 2022

کراچی۔27جنوری(غلام مصطفے عزیز)نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب ،سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔بلوچستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ خان ولی نے 61 رنز سکور کیے۔ احمد ولی نے 3 جبکہ محمد خان اور محمد آذان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ نے مطلوبہ ہدف 20.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبداللہ جاوید ناقابل شکست 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔کے سی سی اے سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب نے مقررہ تیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ سرمد نواز اور طحہ آصف بالترتیب 38 اور 37 رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں معاذ احمد کے 50 رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبداللہ لطیف نے ناٹ آئوٹ 39 رنز بنائے۔حسین عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ این بی پی کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کے پی نے ناردرن کو 67 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اکبر علی نے 41 رنز بنائے۔ محمد صہیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 83 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ اکبر علی، نوید اور ذوالکفل زین نے 3،3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔