• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی پولیس نے ہندوستانی بھاؤ کوگرفتار کرلیا

Feb 2, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)معروف بھارتی سوشل میڈ یا سٹار وکاس فاتک عرف ہندوستانی بھاؤ کو آن لائن امتحانات کے لیے طلبا کو بھڑکانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس فاتک اور ان کے ایک ساتھی اقرار خان کو پولیس نے آن لائن امتحانات کے لیے طلبا کو بھڑکانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ممبئی کے ایک عالیشان ہوٹل سے گرفتار کیا ۔وکاس فاتک کے خلاف طلبا کو بھڑکانے اور ہنگامہ آرائی سمیت جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 2 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ آج انہیں ممبئی کی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت نے وکاس فاتک اور ان کے ساتھی کو 4 فروری تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔