واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے جنگی بحری جہاز اورلڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کو مدد فراہم کرنے کے لئے جنگی بحری جہاز اورجدید لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنگی جہاز اورلڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اورابوظہبی کے کراؤن پرنس محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹٰیلی فون پرگفتگو کے بعد کیا گیا۔
حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ نے اپنا ’’ خطرناک جنگی ہتھیار‘‘ متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کر دیا
