ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب®️ساھیوال کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ساھیوال سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساھیوال محمد اویس ملک کا کہنا تھا کہ ساہیوال کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہوں،ساہیوال تاریخی اہمیت کا حامل خوبصورت اور زرعی شہر ہے، جس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی،ہڑپہ کے ساتھ ساتھ ساہیوال کی گائے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے خوبصورتی کے لیے ساہیوال میں ایسا کام کر رہا ہوں کہ اس شہر سے گزرنے والوں کو شہر کی اہمیت اور پہچان کا اندازہ ہو سکے۔ وفد میں صدر،پریس کلب حاجی وقار یعقوب،چیئرمین پریس کلب عرفان بشیر،سیکرٹری جنرل حیدر سید و دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کی اولین ترجیح ہے۔بازاروں اور دیگر سرکاری املاک پر قبضہ گروپس کا قبضہ ختم کروا رہا ہوں، تا کہ عوام کو صحت مند ماحول دستیاب ہو۔ آخر میں انہوں نے سٹی پریس کلب ساھیوال کے توسط سے عوام کو پیغام دیا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کریں،جہاں میونسپل کمیٹی کی طرف سے کوڑے دان رکھے گئے ہیں،اپنا کوڑا ان میں ڈالیں،پلاسٹک بیگ و دیگر اشیاء جن سے سیوریج کی نکاسی میں خلل پیدا ہوتا ہے،سیوریج میں پھیکنے سے اجتناب کریں،جس سے ساہیوال کا دیرینہ سیوریج اور صفائی کا نظام بھی ٹھیک ہو جائے گا۔