• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی نظام حکومت تعصب پر مبنی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Feb 3, 2022

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (ایمنسٹی انٹرنیشنل) نے کہا ہے کہ اسرائیلی نظام حکومت کی بنیاد تعصب ہے۔
اپنی حالیہ رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قرار دیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین اور جائیداد ضبط کرنے، ماورائے عدالت قتل اور انہیں حقوق سے محروم رکھنے کی نسلی تعصب پر مبنی پالیسی پر گامزن ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگی اور معاشی معاونت بند کرے۔ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل اور حماس کی جانب سے تنازعات کے دوران انسانیت کے خلاف ہونے والے کسی بھی ممکنہ جرم کی تحقیقات کرے۔