واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادی کروشیا کو دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دے دیے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بلقان کی جنگ کے بعد سے سربیا اور کروشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے۔ کروشیا امریکہ کا اتحادی ہے جب کہ سربیا روس کے کیمپ میں ہے۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دو عدد یو ایچ 60 ایم ہیلی کاپٹرز کروشیا کو عطیہ کیے ہیں۔ کروشیا کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر عطیہ کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
امریکہ نے اہم نیٹو ملک کو ہیلی کاپٹر عطیہ کردیے
