بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور انسانی حقوق حکومت پاکستان کے عہدیداران نے ایک احتجاج ریلی نکالی ریلی میں NPCP کے بہت سے عہدیداران نے شرکت کی جس میں چیئر مین بہاولپور ڈویژن محمد انصر کمبوہ ، تحصیل چیئرمین ڈاکٹرنوید محسن چوہان،تحصیل صدر خلیل احمد بلو ہاشمی،سٹی چیئرمین ذین العابدین، ایڈووکیٹ محمد فصیح جمیل(ضلعی جنرل سیکرٹری لائرز ونگ )اور بہت سے عہدیداران نے شرکت کی جنہوں نے یکجہتی کشمیر کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں آج جب پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی تو کر رہی ہے تو ہم بھی آج پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔