• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، شہباز شریف نے ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس بلالیا

Feb 6, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی قائد نوازشریف سے رابطہ کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شہبازشریف نے پی پی پی قیادت سے ہونے والی مشاورت پر نوازشریف کو اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے مشاورت کی۔ نوازشریف سے مشاورت کے بعد شہبازشریف نے پیر 7 فروری کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی ) کا اجلاس بلالیا۔

شہبازشریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں پی پی پی قیادت سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔ اس موقع پر پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیاجائے گا۔