بیجنگ (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصبو انگ یی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات ، سٹریٹجک شراکت داری مثالی ہیں ۔ دونوں ممالک پورے خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی سمیت ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا حامی ہے ، پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں پاک چین قریبی تعاون کو بر قرار رکھا جائے گا۔