• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 دوست جاں بحق

Feb 6, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست زندگی کی بازی ہار گئے ، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ریسکیو کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی ، حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی شناخت فراز ، حمزہ اور فرمان کے نام سے ہوئی ۔