رباط(نمائندہ خصوصی) مراکش کے ایک 100 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے بچے کو 5 روز کے ریسکیو آپریشن کے باوجود بھی بچایا نہ جا سکا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پائپ میں نصب کیمروں کی مدد سے بچے کی حالت اور جگہ کا تعین کیا ، بچے کو پائپوں کے ذریعے آکسیجن اور خوراک بھی فراہم کی جاتی رہی جبکہ اس دوران اہلکار بچے تک پہنچنے اور بچے کو بحفاظت باہر نکالنے کیلئے کوشاں بھی رہے ۔
بچے کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری اور روبوٹس استعمال کئے گئے لیکن پانچ روزہ آپریشن اور تمام تر کاوشوں کے باوجود ریان نامی بچہ دم توڑ گیا۔