• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

متحدہ عرب امارات کی فضائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں‘ فرانس بھی میدان میں آگیا

Feb 7, 2022

پیرس (آئی این پی)فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک حوثیوں کے حملوں سے دوچار متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔
مسزپارلے نے ٹویٹر پر اعلان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو جنوری میں اس کی سرزمین پر سنگین حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فرانس نے اپنے اس دوست ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کے لیے اس کی فوجی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر اس کی فضائی حدود کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے ابو ظبی کی مدد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کی شام کو اطلاع دی تھی کہ اماراتی فضائی حدود میں گھسنے والے 3 ڈرون کو روک کر آبادی سے بہت دور تباہ کر دیا ہے۔