• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان لڑکی جس نے ڈزنی لینڈ جانے کا خرچہ پورا کرنے کے لیے اپنا خون بیچنا شروع کردیا

Feb 8, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر ہر کسی نے کوئی نہ کوئی کام سرانجام دینے کا عزم کیا ہو گا۔ اسی طرح اس امریکی لڑکی نے نئے سال کے آغاز پر 2022ءمیں ہر مہینے ڈزنی لینڈ جانے کا عہدکیا اور اب اس پر اٹھنے والے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایسا کام کر رہی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق لز گراملیک نامی یہ لڑکی ہر مہینے ڈزنی لینڈ جانے کا خرچ پورا کرنے کے لیے مہینے میں دو بار پلازمہ (خون)عطیہ کر رہی ہے۔

اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لز گراملیک بتاتی ہے کہ ”جب آپ نئے سال کے آغاز پر ہر مہینے ڈزنی لینڈ جانے کا عزم کریں تو آپ کو یہ سب کرنا پڑتا ہے۔ “ اس ویڈیو میں لز گراملیک ڈزنی لینڈ کے باہر کھڑی کافی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے اور بتاتی ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کرکے ماہانہ لگ بھگ 700ڈالر کی رقم حاصل کرتی ہے۔
اس نے بتایا کہ ایک بار پلازمہ عطیہ کرنے میں 1گھنٹہ صرف ہوتا ہے اور کچھ تکلیف بھی ہوتی ہے تاہم وہ اپنی نئے سال کی ریزولوشن پر کاربند ہے اور ہر ماہ باقاعدگی سے ڈزنی لینڈ جا رہی ہے۔لز گراملیک کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں لوگ ایک طرف اس کی ریزولوشن کی تعریف کر رہے ہیں تاہم اس کے پیسے جمع کرنے کے طریقے پر شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے اس کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں۔