• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ واحد غیر ملکی حکمران جس سے ٹرمپ کا اب بھی رابطہ ہے

Feb 12, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے باوجود وہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان سے اب بھی رابطے میں ہیں۔
اس بات کا انکشاف نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی میگی ہبر مین نے اپنی آنے والی کتاب “دی کانفیڈنس مین” میں کیا ہے۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ جو انہوں نے کہا ہے اور جو اصل میں ہو رہا ہے وہ بالکل مختلف ہے لیکن ٹرمپ لوگوں سے یہ کہتے رہتے ہیں کہ وہ کم جونگ ان کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں۔
میگی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان وہ واحد غیر ملکی حکمران ہیں جن کے ساتھ ان کا رابطہ ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔