• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی کو بڑی شکست، پنجاب میں عام آدم پارٹی کا”کلین سویپ “،117 میں سے 92 نشستیں جیت لیں

Mar 11, 2022

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتیہ جنتا پارٹی کو پنجاب میں بری طرح شکست ہوئی ہے اور عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کر دیا ۔
“ٹائمز آف انڈیا “کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 117میں سے 92نشستیں حاصل کر لیں ۔ کانگریس نے 18جبکہ بی جے پی کو صرف 2نشستیں ہی مل سکیں ۔ بھارتی پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان ہوں گے ۔کانگریس نے الیکشن میں ہار کو تسلیم کر لیا ۔ کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سندھ سدھو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ”عوام کی آواز ، خدا کی آواز ہے “اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی .