• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر جاوید سلیمان کا جواں سال بیٹا نیویارک میں کار حادثے میں جاں بحق

Mar 11, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک کے معروف ماہر امراض قلب اور پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر جاوید سلیمان کو صدمہ، جواں سال صاحبزادے حسن سلیمان، ناسؤ کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے.
حادثہ نیویارک سٹی کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں اولڈ ویسٹ بری میں گلینکو روڈ پر ناردرن سٹیٹ پارک وے پر پیش آیا, بتایا گیا ہے کہ حادثہ کار ناسؤ کاؤنٹی کی بس سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا.
ابتدائی معلومات کے مطابق مرحوم حسن سلیمان کی نماز جنازہ جمعہ کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے آئی سی ایل آئی مسجد، لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی. پاکستانی امریکی کمیونٹی میں ڈاکٹر سلیمان جاوید کے جواں سال صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی۔