نیویارک (نمائندہ خصوصی) تمباکو کی مصنوعات تیار کرنے والے معروف امریکی ادارے فلپ مورس نے حال ہی میں یوکرین کے فوجیوں کو تقریباً پانچ لاکھ سگریٹوں کے پیکٹ تحفہ کیے ہیں.
امریکی جریدے واشنگٹن ایگزائمنر کے مطابق فلپ مورس کارپوریشن کی طرف سے یوکرینی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے تمباکو مصنوعات کا ایک بڑا تحفہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے. جس میں مختلف برانڈز کے پانچ لاکھ سگریٹ پیکٹ شامل ہیں. یہ بات فلپس مورس یو ایس اے کے ڈائریکٹر مواصلات کوری ہنری نے اخبار کو بتائی.
پیپلز ڈپٹی آف یوکرین ڈینیلو کا کہنا ہے کہ فلپس مورس کے 5 لاکھ پیکٹ کے علاوہ لیوی تمباکو فیکٹری اور جے ٹی انٹرنیشنل یوکرین کی جانب سے بھی سگریٹ کے پیکٹ یوکرینی فوج کے حوالے کر دیئے ہیں.
فلپ مورس یو ایس اے کے نمایاں سگریٹ برانڈز میں مارلبرو، مارلبرو لائٹ، ورجینیا سلمز، بینسن اینڈ ہیجز، میرٹ، پارلیمنٹ، الپائن، بیسک، کیمبرج، لارک، ایل اینڈ ایم اور پلیئرز شامل ہیں.
امریکی سگریٹ ساز کمپنی فلپس مورس نے یوکرینی فوجیوں کو 5 لاکھ پیکٹ تحفے میں دے دیے
