• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ اور کینیڈا میں بھی آج پہلا روزہ ہے

Apr 3, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ اور کینیڈا میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز بروز ہفتہ، 2 اپریل سے گیا ہے. نارتھ امریکہ کے بڑے ممالک امریکہ اور کینیڈا میں مقیم مسلم کمیونٹیز کی اکثریت نے 2 اپریل بروز ہفتہ کو پہلا روزہ رکھا. مساجد میں نماز تراویح بروز جمعہ، یکم اپریل کو ادا کی گئیں.
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان کریم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی اور اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.