• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ارجنٹائن کے رگبی پلیئر کو قتل کرنیوالا فرانسیسی فوجی پکڑاگیا، قانونی کارروائی شروع

Apr 3, 2022

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قتل ہونے والے ارجنٹائن کے قومی رگبی پلیئر فیڈریکو ارامبورو کے مبینہ قاتلوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ دی سن کے مطابق فیڈریکو کو فرانس کے ایک سفید فام شدت پسند گروہ کے کارندوں نے قتل کیا جن میں فرانس کا سابق فوجی لوئیک لی پریول بھی شامل تھا۔
42سالہ فیڈریکو کا پیرس کی ایک بار میں ان لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر انہوں نے فیڈریکو کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ واردات کے 4روز بعد پولیس نے لوئیک لی پریول ، اس کے قریبی دوست 31سالہ رومین بویئر اور لوئیک کی 24سالہ گرل فرینڈ کو گرفتار کے عدالت میں پیش کر دیا تھا، جہاں ان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔