• Fri. Apr 19th, 2024

ڈالر سستا ہو گیا

Apr 13, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 181.70 روپے میں فروخت ہور ہاہے ، گزشتہ چار روز میں ڈالر کی قیمت میں 6.48 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئی ہے ۔