• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونے کی قیمت میں اضافہ

Apr 14, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 350 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 754روپے ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت22 ڈالر بڑھ کر 1977 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔