• Fri. Apr 19th, 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8ہزار600روپے کمی

Aug 4, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپےکمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 8 ہزار 600 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ 7 ہزار 373 روپےکم ہوکر 1 لاکھ24 ہزار 571 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 14 ڈالرکم ہوکر 1766 ڈالر فی اونس ہے۔