• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،مزید سستا ہو گیا

Aug 4, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
نجی ٹی وی “سماءنیوز” کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور ڈالر اب تک 8 روپے 80 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے پر آ گیاہے ۔
دوسری جانب” جیونیوز” کا کہناہے کہ ڈالر کی قیمت میں 5.79 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 223 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔