برمنگھم(نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز 2022میں کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے، آسٹریلیا کی 67سونے کے تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن انگلینڈ کی دوسری جبکہ پاکستان کی 18 ویں پوزیشن رہی ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر ہو گئی ہیں ، جن میں آسٹریلیا کے اتھلیٹ چھائے رہے ،آسٹریلیا نے سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلزحاصل کیے ، مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔
کامن ویلتھ میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا،جبکہ بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے 2چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کی ایونٹ میں 18ویں پوزیشن رہی پاکستان نے 2سونے کے تمغے ،3چاندی اور3 ہی کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں ،واضح رہے کہ یہ پاکستان کی گزشتہ 52 سال کی بہترین کارکردگی ہے ۔