• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘یہ روٹی کتے بھی نہیں کھائیں گے’ روتے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

Aug 12, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اہلکار کی زاروقطار روتے ہوئے کھانے کی شکایت کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ ویڈیو اترپردیش کے ضلع فیروزآباد سے سامنے آئی ہے، جس میں منوج کمار نامی پولیس اہلکار نے کھانے کی تھالی ہاتھ میں اٹھا رکھی ہوتی ہے اور روتے ہوئے آس پاس موجود درجنوں لوگوں کو بتا رہا ہوتا ہے کہ انہیں پولیس لائنز میں کتنا گھٹیا معیار کا کھانا دیا جاتا ہے۔
منوج کمار اس ویڈیو میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”یہ روٹی آپ لوگوں کے کتے بھی نہیں کھائیں گے جو یوپی سرکار ہمیں دے رہی ہے۔ ہم سے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے اور اس کے بعد یہ کھانا دیا جاتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ’انڈین یوتھ کانگریس‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔فیروزآباد پولیس کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ منوج کمار کی شکایت پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس لائنز میں کھانے کا معیار چیک کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔