• Fri. Apr 19th, 2024

بارسلونا میں گن پوائنٹ پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا

Aug 13, 2022

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) ساحلی علاقے ولا اولمپیکا میں گزشتہ روز اسلحہ کے زور پر ٹریفک سگنل پر کھڑے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ٹریفک سگنل پر کھڑا تھا جب ڈاکوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈیوٹی پر ہے جیسے ہی ٹیکسی ڈرائیور نے جواب دینے کے کئے شیشہ نیچے کیا تو چوروں کی جانب سے آتشیں اسلحہ نکال لیاگیا اور تمام قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔
ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق اس سے سب کچھ چھین لیاگیاہے ۔