• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیدرلینڈز میں کرپٹو کرنسی ’ٹورنیڈو کیش‘ کا ایک مبینہ ڈویلپر پکڑا گیا

Aug 13, 2022

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک نیدرلینڈز میں کرپٹو کرنسی ’ٹورنیڈو کیش‘ کا ایک مبینہ ڈویلپر پکڑا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق امریکہ کی طرف سے اس کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کی گئی ہیں کیونکہ یہ کرنسی شمالی کوریا کے ہیکرز کی طرف سے مختلف ممالک میں چوری کی گئی رقوم کی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 29سالہ ڈویلپر کو نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے گرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ ”ہمیں شبہ ہے کہ یہ ڈویلپر ٹورنیڈو کیش کے ذریعے رقم کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔“
حکام کا کہنا تھا کہ ”ہم جون 2022ءسے ٹورنیڈو کیش کے متعلق تحقیقات کر رہے تھے جس کے ذریعے کم از کم1ارب ڈالر سے زائد کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کی لانڈرنگ کی گئی۔ اس میں شمالی کوریا کے ہیکرز کی طرف سے ہیکنگ کی وارداتوں میں چوری کی گئی رقوم بھی شامل ہیں۔“