• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل کی مسجد میں دھماکہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

Aug 18, 2022

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کابل کے 17 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ہوا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کابل ہسپتال کی ایمرجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہسپتال میں اب تک 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے میں 35 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔