• Tue. Apr 16th, 2024

بھارت میں شوہر نے ہمبستری سے انکار کرنے پر بیوی کو قتل کر دیا ، پولیس کو کیا کہانی سنائی ؟ جانئے

Aug 18, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارت کی ریاست بیہار میں بجلی کا کام کرنے والے شخص نے ہمبستری سے انکاری بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش سڑک کنانے پھینک دی ، بعدازاں پولیس سے بچنے کیلئے شخص نے بیوی کے لاپتا ہونے کی شکایت بھی درج کرو ا دی ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت ’ پرتھوی راج سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے ، 9 ماہ قبل اس کی شادی جیوتی کماری نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنی بیوی پر شدید غصہ تھا کیونکہ شادی کے وقت اس نے اپنی عمر غلط بتائی تھی اور وہ اسے غیر مہذب قرار دیتی تھی جبکہ وہ جسمانی تعلق قائم کرنے سے بھی مکمل طور پر انکاری تھی ۔

پرتھوی راج کا کہناتھا کہ لڑکی کی عمر شادی کے وقت 28 سال بتائی گئی تھی جبکہ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ 38 سال کی ہے اور مجھ سے دس سال بڑی ہے ،اس نے جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے کبھی رضا مندی ظاہر نہیں کی اور الٹا میرے والدین کو غیر تہذیب یافتہ جانور کہتی تھی ۔جس پر میں نے اسے قتل کرنے کرنے کیلئے بیہار سے اپنے دوست سمیر کمار کو بلایا ۔

تین اگست کو ملزمان خاتون کو اوڈاپی کے علاقے میں لے گئے جہاں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعدازاں لاش کو سڑک کنارے پھینک دیا ، اگلے روز وہ پولیس کے پاس بیوی کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروانے پہنچ گیا ۔پرتھوی نے پولیس کو کہانی گھڑی کہ اس کی بیوی اکثر اوقات باہر جایا کرتی تھی لیکن واپس آجاتی تھی لیکن اب اس کا موبائل فون بھی بند ہے اور اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا ۔تاہم پولیس نے تحقیقات کے دوران شوہر کے جھوٹ کو بھانپ لیا اور اسے گرفتار کر لیا، لاش کو برآمد کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیاہے ۔