• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکیہ میں 2 مختلف حادثات ، 32 افراد جاں بحق ,49 زخمی ہو گئے

Aug 22, 2022

استنبول (نمائندہ خصوصی) ترکیہ کے علاقے غازیانتپ اور ماردن میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق جبکہ 49 زخمی ہو گئے ،مرنے والوں میں فائر فائٹرز، ہیلتھ سٹاف بھی شامل ہے ۔

“بی بی سی نیوز “کے مطابق غازیانتپ کے ہائی وے پر ایک بس حادثہ ہوا جس میں 16 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے ، جبکہ دوسرا حادثہ ماردن میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک مجمع کو کچلتا ہوا آگے بڑھ گیا جس سے موقع پر موجود ایمرجنسی سٹاف کی بھی اموات کی اطلاعات ہیں، حادثہ میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہیں جن میں سے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اب تک دونوں حادثات میں تعلق کی اطلاعات نہیں ہیں۔