• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیس بک کے ذریعے انسانی باقیات خریدنے کی کوشش کرنےو الا شخص گرفتار

Aug 21, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فیس بک کے ذریعے انسانی اعضاءخریدنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 40سالہ جیرمی لی پاﺅلے نامی ملزم کا تعلق ریاست پنسلوانیا سے ہے جس نے فیس بک پر ایک مردہ خانے کے ورکر سے انسانی باقیات خریدنے کی کوشش کی۔ اس نے مردہ خانے کے ورکر کو 4ہزار ڈالر کی رقم کی پیشکش کی تھی۔

بدلے میں اس نے ورکر سے کسی خاتون کے پیڑوں کے اعضاء، نسوانی اعضاءسمیت کسی خاتون کا دھڑ اور 4انسانی ہاتھ مانگے تھے۔ ملزم اس سے پہلے بھی مردہ خانے کے ایک ورکر سے بچوں کی کھوپڑیاں اور انسانی دانت خرید چکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ’دی میمنٹو موری میوزیم‘ کے نام سے ایک میوزیم بنا رکھا ہے جس میں وہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ اصلی انسانی اعضاءکو بھی نمائش کے لیے رکھتا ہے۔اسی مقصد کے لیے وہ ورکر سے اعضاءخریدنا چاہ رہا تھا تاہم پولیس نے ان کی گفتگو کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔